hospital

پہلگام میں ٹروما ہسپتال قائم کرنے کا لوگوں کا مطالبہ

اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر اور متعلقہ حکام سے اپیل کی

سرینگر///جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تحصیل پہلگام کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں پر ایک ٹروما ہسپتال قائم کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے راحت ملے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے امرناتھ یاترا بھی چلتی ہے اس لئے یہاں پر ٹروما ہسپتال کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تحصیل پہلگام کے لوگوں نے کہا ہے کہ علاقے میں ایک ٹروما ہسپتال قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی لحاظ سے بھی یہ علاقہ کافی اہمیت کا حامل ہیدوسری طرف یہاں سے امرناتھ یاترا بھی چلتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک سیاحتی مقام بھی ہے اس لئے یہاں پر لوگوں کا تانتا بندھا ہی رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں طبی سہولیت کا فقدان ہونے کے نتیجے میں لوگ سخت پریشان ہے جبکہ اس سلسلے میں سرکار سے بھی کئی بار مطالبہ کیا تھا کہ یہاں پر ٹروما ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے۔غلام نبی لون مقامی شہری نے وی او آئی نمائندے امان ملک کو بتایا یہاں کے لوگوں نے کئی مرتبہ اس معاملے کے حوالے سے حکام سے درخواست کی تھی لیکن خالی یقین دہانیاں دی گئیں۔ انہوں نے لوگوں کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر متعلقہ ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کریں اور یہاں پر ٹروماہسپتال کی منظوری کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے۔