Nayeem Ul Haq

آئندہ دو سے تین دنوں تک خشک موسم کی پیشگوئی کے بیچ دن اور راتیں گرم ہونی لگی

10مئی تک موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہنے کا امکان ، دن کے درجہ حرارت میںمزید اضافہ ہوگا

سرینگر // آئندہ دو سے تین دنوں تک خشک موسم کی پیشگوئی کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران خشک موسم کا امکان ظاہر کرتے ہوئے دن اور رات گرم ہونے کی توقع ہے ۔ اسی دوران کھلی دھوپ کے بیچ دن کا درجہ حرارت 25ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں مزید بڑھا جانے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث دن اور رات کے درجہ حرارت میںکافی اضافہ درج کیا گیا ہے ۔وادی بھر میں دن بھر سخت ترین گرمی کے بیچ دن کا درجہ حرارت 25ڈگری سیلشس تک پہنچ گیا ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں بھی کافی بہتری آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 10 مئی تک بنیادی طور پر ’’خشک اور گرم‘‘موسم رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 24 گھنٹوں اور اس کے بعد کے دو دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر خشک اور گرم موسم کی توقع ہے۔تاہم محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 10 مئی تک چند مقامات پر دوپہر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی سرگرمی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔محکمہ کا کہنا ہے کہ 11مئی کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ جزوی سے عام طور پر ابر آلود موسم کی پیشگوئی ہے۔شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 11.2 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں کم سے کم 10.5 ڈگری درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ، کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیااور کپوارہ شہر میں گزشتہ رات 8.0 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 8.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات 5.4 ڈگری کے مقابلے میں 5.8 ڈگری کا کم درجہ حرارت اور شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 5.2 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 7.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 21.3 ڈگری کے مقابلے میں 22.1 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔