سڑک پر مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے مقامی لوگوں کا مطالبہ
سرینگر/// جنوبی قصبہ پہلگام کے رنگواڑ علاقے کی اندرونی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کی وجہ یہاں کے رہائش پذیر لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کو اس ضمن میں مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ رنگواڑ علاقے کی اندرونی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو گوں نا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ ہلکی سی بارش ہونے پر پانی جمع ہونے سے یہ جھیل کا منظر اختیار کرتی ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر پیدل سفر کرنا بھی دشوار بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہم نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا کہ اس سڑک پر پر مرمت کا کام شروع کیا جائے لیکن ا?ج تک اس پر کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، ایکزیکٹیو انجنئیر پی ایم جی ایس وائی ڈویڑن اننت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سڑک پر متعلقہ محکمہ فوری طور کام شروع کرنے کے احکامات صادر کرے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔










