مفرور افراد کے خلاف کئی مجرمانہ کیس درج ہیں ۔ پولیس
سرینگر///این آئی ای کی جانب سے بانڈی پورہ میں 5مفرور افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف نوٹس جاری کئے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے مفرور افراد کے خلاف پانچ نوٹس جاری کیے، پولیس نے پیر کو کہ این آئی اے عدالت کے نوٹس فراریوں کے رہائشی مکانات کے باہر چسپاں کیے گئے ۔معزز نامزد عدالت (این آئی اے) بانڈی پورہ نے مفرور افراد کے خلاف پانچ نوٹس انڈر سیکشن S 82 CRPC کے تحت نوٹس جاری کیے ہیں۔ جن افراد کو اشتہاری مجر م قراردیا گیا ہے ان میں محمد عمر میر ولد غلام حسن ساکن سوپور، ہاشر رفیق پرے ولد محمد رفیق پرے ساکن پتو شاہی بانڈی پورہ ، محمد جمیل شیر گوجری ساکن ناز کالونی بانڈی پورہ ، محمد اقبال خان ولد محمد حسین خان ساکن کنڈی اوڑی بارہمولہ شامل ہیں ۔ یہ سبھی افراد فی الحال مفرور ہے اور ان کے خلاف کئی مجرمانہ کیس درج ہیں ۔










