M.shafi Khan Editor

روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر محمد شفیع کا انتقال

انجمن اردو صحافت نے ایک باہمت شخص قرار دیا

سرینگر//وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر اعلیٰ محمد شفیع خان طویل علالت کے بعد سوموار بمطابق 06مئی 2024ایس کے انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنز میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ انا اللہ و انا اللہ راجعون۔ مرحوم محمد شفیع خان نہایت ہی خو ش اخلاق، شریف النفس ، مہمان نواز، غریب پرور، دوراندیش شخصیت کے مالک تھے ، مرحوم محمدشفیع خان وادی کشمیر کے سوپور تکیہ خان منڈجی، ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھتے تھے اور15سال کی عمر میں ہی صحافتی میدان میں قدم رکھا اپنی دہانت اور قابلیت سے نہ صرف صحافتی میدان میں اہم کردارکیابلکہ وادی کے مختلف معتبر اخبارات میں کام کرنے کے بعد انہوں نے 2012میں روزنامہ وادی کشمیر کے نام سے اپنے اخبار کا باضابطہ آغاز کیا جو مختصر عرصے میں مقبول عام ہو ا۔ادھرانجمن اردو صحافت نے مرحوم محمد شفیع خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔مرحوم کو ایک زندہ دل انسان،ایک ملنسار صحافی اور صاف گو شخص قرار دیتے ہوئے انجمن اردو صحافت نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے ایک نا تلافی نقصان ہوا ہے،جس کی بھر پائی کرنا ناممکن ہے۔ انجمن کے صدر ریاض احمد ملک نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انجمن کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے،اور بھر جوانی میں انکی موت نے انجمن کے جملہ ارکان اور عہداراں کو رنج و غم میں مبتلا کیا ہے۔ انجمن کے جنرل سیکریٹری بلال فرقانی نے مرحوم محمد شفیع کو ایک دیرینہ ساتھی ،دوست ،رفیق اورخیر خواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم موذی بیماری سے خندہ پیشانی سے لڑتے رہیں اور کھبی بھی نامیدی اور حوصلہ شکنی کو حاوی نہیں ہونے دیا۔ انجمن کے سرپرست حامد حمید،نائب صدر عشرت حسین بٹ،معاون جنرل سیکریٹری فردوس الرحمان، چیف آرگنائزر شوکت ساحل،صوبائی صدر کشمیر راجہ ارشاد اور صوبائی صدر جموں جہانگیر خان کے علاوہ کور کمیٹی،مجلس عاملہ و جملہ ارکان نے محمد شفیع کے انتقال کو ذاتی صدمہ قرار دیا۔اس دوران انجمن کا ایک وفد سنیئر رکن غلام حسن وانی کی سربراہی میں مرحوم کے گھر واقع منڈجی سوپور گیاق،جہاں پر انجمن کی طرف سے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت و تسلیت کی۔