ہوائی کرایوں میں اضافہ سیاحوں کی وادی آمد میں بڑی رکاوٹ
سرینگر// وادی میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ہی امسال بھی سیلانیوں نے کشمیر کو مسکن بنایا ہے اور موسم سرما میں بھی قدرتی نظاروں کا لطف اٹھا رہے ہیں،تاہم ہوٹل مالکان پْر امید ہے کہ2024میں سیاحتی شعبہ شباب پر ہوگاہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی میں سال گزشتہ سیاحتی شعبہ عروج پر رہا اور سال بھر قریب25لاکھ سیلانی جن میںقریب20ہزار غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں نے وادی کی خوبصورتی کا نظارہ کیا۔ وادی میں موسم سرما کے دوران سیلانیوں کی غیر معمولی آمد کے ساتھ ہی شیاحتی شعبے سے وابستہ لوگوں،ہوٹل و ہاوس بوٹ مالکان،شکارہ بان،سفری خدمات انجام دینے والے ایجنٹوں اور دستکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں امید کی ایک کرن پیدا ہوئی ہیں کہ امسال بھی سیاحتی سیزن عروج پر رہے گا۔ ہوٹل مالکان نے موسم سرما میں سیاحوں کی غیر معمولی آمد کو خوش آئندہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا’’ ہمیں امید ہے کہ گزشتہ برس کی ہی طرح امسال بھی سیاحتی سیزن اچھا ہوگا کیونکہ اچھی خاصی تعداد میں سیاحوں نے اپریل،مئی اور جون کیلئے پیشگی میں ہی ہوٹلوں کی بْکنگ کی ہے۔ ہاوس بوٹ مالکان کو بھی توقع ہے کہ امسال سیاحتی سیزن شباب پر ہرگا اور گزشتہ برسوں کے دوران انہیں جو نقصانات پہنچے ہیں اس کی بھر پائی ہوگی۔ہاوس بوٹ اونرس ایسو سی ایشن کے سابق ترجمان محمد یعقوب دون نے بتایا کہ موسم بہار میں ہاوس بوٹوں کی پیشگی بکنگ بھی ہوئی ہیں۔۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال سیاحتی سیزن ریکارڈ توڑ ہوگا،تاہم انتظامیہ گزشتہ برس کی’غلطی‘‘ امسال نہ دہرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس انتظامیہ نے وادی کے دیگرسیاحتی مقامات سے،سرینگر وارد ہونے کا وقت متعین کیا تھا،جس کے نتیجے میں بیرون ریاستوں کے ٹراول ایجنٹوں نے کشمیر پیکیج کو بند کیا۔ ٹراول ایجنٹس ایسو سی ایشن آف کشمیر کے جنرل سیکریٹری سجاد احمد نے بتایا کہ ہوائی سفر میں3گناہ اضافے اور اکثر بیشتر ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے سیاحوں مین مایوسی پھیل رہی ہے،جس کے نتیجے میں سیاح وادی کے برعکس کسی دوسری سیاحتی مقام کا رخ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر انتظامیہ کو اس سلسلے میں کارگر اقدامات اٹھانے چاہے،نیز قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور سیاحوں سے اضافی رقومات وصول کرنے کے عمل کے خلاف عملی طور پر کاروائی کرنی چاہے،تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو۔










