کشمیرٹریڈ الائنس نے کمشنر میونسل کارپوریشن کی نوٹس میں لائے
سرینگر//سرینگر میونسپل کارپووریشن کے کمشنر کی نوٹس میں کرانگر سڑک کی خستہ حالت اور سست رفتاری سے ہو رہے کام کو لاتے ہوئے کشمیر ٹریڈ الائنس نے امید ظاہر کی کہ اس اہم اور حساس سڑک کو فوری طور پر بلا خلل قابل آمدرفت بنایا جائے گا۔ کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے سمارت سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر اویس احمد کے شہر دورے کے دوران انکی نوٹس میں یہ بات لائی کہ کرانگر صدر اسپتال روڑ پر کئی ماہ سے کام جاری ہے،اور اس پروجیکٹ کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں لعت و لیل سے کام لیا جا رہا ہے۔شہدار نے کہا کہ یہ ایک حساس روڑ ہے،جو صدر اسپتال کی طرف جاتا ہے،اور اس سڑک پر ہمہ وقت گاڑیوں کی بہت بڑی تعداد چلتی رہتی ہے،تاہم سڑک پر کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کے علاوہ تاجروں اور دکانداروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر جگہ جگہ تعمیراتی میٹرئل پڑا ہوا ہے،جو گاڑیوں کی آوجاہی میں رکاوٹ کھڑی کرتا ہے،اور ٹریفک کی رفتار بھی سست رہتی ہے۔ ٹریڈ الائنس کے صدر نے سڑک پر جلد از جلد کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اس علاقے میں فوری طور پر تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر اور دکاندار خسارے کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ خریدار بھی اس بازار میں خریداری کرنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کرانگر میں تاجروں کو درپیش دیگر مسائل کی طرف سے کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اپیل کی کہ فوری طور پر تاجروں کے جملہ مسائل کو ھل کیا جائے۔ شہدار نے بتایا کہ کمشنر موصوف،جو کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر بھی ہے،نے امید طاہر کی کہ کرانگر سڑک پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا اور جون کی وسط تک اس سڑک کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکتر اوئس احمد نے سنجیدگی سے تاجروں کے مسائل کو زیر غور لایا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے اجائز مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا۔










