اوڑی میں آک کی بھیانک واردات ، چار رہائشی مکانات خاکستر

گھروں میں موجود تمام سامان تباہ، متعدد کنبے اپنے آشیانوں سے محروم

سرینگر///بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوئے ہیں جن میں موجود تمام سازوسامان تباہ ہوگیا ہے ۔ اس آگ کی واردات کی وجہ سے کئی کنبے بے گھر ہوگئے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں جمعرات کی رات آگ لگنے سے کم از کم چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ کے ایک کے واقعے میںتین مکانات مکمل طور پرشدید طور پر جل کر خاکستر ہو گئے، اور جمعرات کی رات اڑی کے تھاجل گاؤں میں آگ لگنے سے ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیاتاہم آگ کی وجہ سے رہائشی مکانات میں موجود رہن سہن کا تمام سامان بشمول ، بستر ، برتن ، کپڑے ، زیورات اور نقدی تباہ ہوگئی ہے ۔ جبکہ آگ سے کئی کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔ ادھر ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے اور حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تمام متاثرہ خاندانوں کو قریبی رشتہ داروں،پڑوسیوں کے گھروں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔