اسسٹنٹ حج افسر اور حج اسسٹنٹوں کی تعیناتی

4ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ پولیس افسران سمیت19پولیس اہلکار شامل

سرینگر// محکمہ پولیس کے19افسران کونسلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ سعودی عرب میں اسسٹنٹ حج افسر اور حج اسسٹنٹوں کے طور پر اپنے فرائض ادا کرنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ان افسراں میں4 حج افسر اور15 حج اسسٹنٹ ہونگے جبکہ عملے میں4ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس سطح کے افسراں بھی شامل ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری چندراکر بھارتی نے کہا ہے کہ اقلتی امورات کی وزارت(حج ڈویڑن) کی جانب سے منتخب ہونے کے بعد ان افسراں کو کونسلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ سعودی عرب میں حج2024کیلئے اسسٹنٹ حج افسر اور حج اسسٹنٹوں کے طور پر عارضی ڈیپوٹیشن پر روانہ ہونے کو منظوری دی گئی۔ منتخب ہوئے4 اسسٹنٹ حج افسراں میں ڈی ایس پی،شہزادہ کبیر متو،ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ پولیس،پی سی پلوامہ، فیاض حسین شاہ ایس ڈی پی ا? شہید گنج،ایس ڈی پی اے چرار شریف اوئیس احمد وانی اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کپوارہ محمد رفیع راتھر شامل ہیں۔ پرنسپل سیکریٹری داخلہ کے مطابق حج اسسٹنٹوں میں پولیس ہیڈ کواٹر میں تعینات انسپکٹر طارق حسین،انسپکٹر فرحت شاہ اور انسپکٹر وحید شہزاد،سب انسپکٹر عمران اقبال میر،سی آئی ڈی ہیڈ کواٹر میں تعینات انسپکٹر اعجاز احمد،ایس ڈی آر ایف میں تعینات انسپکٹر سجاد احمد میر، ضلع پولیس لائنز گاندربل میں تعینات انسپکٹریونس احمد ملک ،ڈی پی آ اننت ناگ میں تعینات سب انسپکٹر منظور احمد، کرائم برانچ کے انسپکٹر اطہر مظفر، انسپکٹر غلام رسول،ہیڈ کانسٹبل عبدالوھد،ہیڈ کانسٹبل ہلال احمد،ہیڈ کانسٹبل ظہور احمد،سلیکشن گریڈ مشتاق احمد اور سلیکشن گریڈ محمد امین شامل ہیں۔