سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں بھاری ژالہ باری ،گلمرگ، سونہ مرگ،دراس اور گریز میں تازہ برفباری
سرینگر///وادی کشمیر میں جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، دریائے جہلم ، دریائے سندھ ، جھیل ڈل ، جھیل ولر اور دیگر چھوٹے بڑے دریائوں میں پانی کی سطح لگاتار بلند ہورہی ہے اور کئی ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی ہے ۔ جبکہ لگاتار بارشوں کی وجہ سے کئی بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہورہی ہے ۔ادھر شام پانچ بجے تک دریائے جہلم کے سنگم میں (21’/25′) = 15.31 فٹ پانی کی سطح تھی جبکہ پامپور (4.5/5.0) = 3.17mمنشی باغ (18’/21′) 13.79 فٹ،ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ، مغل روڑ، سرینگر لہہ شاہراہ اور گریز سمیت دیگر بالائی علاقوں جن میں کرناہ بھی شامل ہے میں برفباری کی وجہ سے ان سڑکوں کو ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند کردیاگیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے نتیجے میں دریائے جہلم ، دریائے سندھ وغیرہ دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح لگاتار بلند ہورہی ہے ۔ ادھر جموں،سرینگر قومی شاہراہ، مغل روڈ اور سری نگر-لیہہ روڈ کو کل رات سے برفباری اور بارش کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رامبن، روہت باسکوترا نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ میہد، کشتواڑی پتھر اور گنگڑ رامسو علاقوں کے قریب پتھراؤ اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں شاہراہ بند ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ ہائی وے کی بحالی کے لیے مرد اور مشینری کام پر لگی ہوئی ہے لیکن مسلسل بارش کلیئرنس کے کام میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ موسم بہتر ہونے اور سڑک صاف ہونے تک ہائی وے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔مغل روڈ، سری نگر-لیہہ ہائی وے اور وادی کشمیر کی اہم سڑکیں بھی خراب موسم کے درمیان بند ہیں۔ادھر اپریل کے آخری دنوں میں جموں و کشمیر میں موسم کا رجحان بدل گیا ہے۔ ریاست کے کئی پہاڑی علاقوں بشمول گریز، مژھل، رازدان ٹاپ میں برف باری ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں، سری نگر، ادھم پور، سانبہ، راجوری سمیت کئی علاقوں میں بارش جاری ہے۔کئی جگہوں پر آسمان ابر آلود ہے جبکہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ادھر درجہ حرارت بھی کافی تک گر گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوںنے پھر سے گرملبوسات کا استعمال شروع کیا ہے ۔ دریں اثناء جموں سری نگر ہائی وے (این ایچ 44) پر پہاڑی سے گرنے والے ملبے کی وجہ سے رام بن میں سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جموں ڈویڑن کے پونچھ اور راجوری کو وادی کشمیر کے شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ بھی خراب موسم کی وجہ سے بند ہے۔ سری نگر لیہہ سڑک پر بھی ٹریفک نہیں ہے۔ پونچھ میں بھی موسم خراب ہے۔ سائیں بابا میرا زیارت کے قریب پہاڑی سے ملبہ گرنے سے شاہ پور پونچھ سڑک بند ہوگئی۔محکمہ موسمیات نے پیر کو ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اتوار کو ریاست میں موسم بدل گیا۔ کبھی دھوپ تھی تو کبھی آسمان پر بادلوں کے درمیان گرمی اور سردی کا احساس ہوتا تھا۔ پہاڑوں پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے بعد آسمان ہلکا ابر آلود رہا۔ادھر مسلسل بارشوں کی وجہ سے زرعی سرگرمیاں بُری طرح سے متاثر ہوئی ہیں اور میوہ درختوں جن کے شگوفے پھوٹ پڑے تھے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سبزیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ دریں اثناء ادھر شام پانچ بجے تک دریائے جہلم کے سنگم میں (21’/25′) = 15.31 فٹ پانی کی سطح تھی جبکہ پامپور (4.5/5.0) = 3.17mمنشی باغ (18’/21′) 13.79 فٹ،ریکارڈ کی گئی تھی ۔ جبکہ کھڈوانی میں وش نالہ (7.75/8.50) = 7.48m، رامبیارا نالہ وچی (5.4/5.7) = 1.40m 3) بٹ کوٹ پر لڈر نالہ (1.5/1.65) = 0.60m4) بارزلہ میں دودھ گنگا نالہ (3.65/3.8) = 1.51m 5) سندھ نالہ دودرہامہ پر (3.65/3.9) = 2.29mریکارڈ کی گئی جو کہ ابھی خطرے کے نشان سے نیچے ہے۔










