دہشت گردی انسان دشمن ،جس کو ختم کرکے ہم نے جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام حصوں کو پاک کیا / وزیر اعظم مودی
سرینگر // بہار کی سرزمین سے ایک مرتبہ پھر کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’ ملک میں دہشت گردی ‘‘ کو بڑھائوا دینے والی جماعتوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ بی جے پی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سخت رہی ہے۔ لیکن جب بھی دہشت گردی کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی انسان دشمن ہے جس کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گئے اور جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام حصوں کو پاک کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے لوگ مسلسل ای وی ایم کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن آج سپریم کورٹ نے انہیں بہت زور سے تھپڑ مارا۔ وہ کچھ بھی نہیں دیکھ پائیں گے، آج جمہوریت کیلئے اچھا دن ہے۔سی این آئی کے مطابق بہار کے اریرا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ’بی جے پی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سخت رہی ہے۔ لیکن جب بھی دہشت گردی کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ دہشت گردی انسان دشمن اور رجعت پسند ہے۔ لیکن اپنے ووٹ بینک کو بچانے کیلئے کانگریس دہشت گردی کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ انہو ں نے کہا ’’یہ لوگ مسلسل ای وی ایم کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن آج سپریم کورٹ نے انہیں بہت زور سے تھپڑ مارا۔ وہ کچھ بھی نہیں دیکھ پائیں گے، آج جمہوریت کیلئے اچھا دن ہے۔‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’دہشت گردی نے اب ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہتھیاروں اور بموں کے استعمال کے علاوہ وہ معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کرنے کا کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے مزید الزام لگایا کہ کانگریس ووٹ بینک کی سیاست کیلئے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک رہی ہے اور اس نے انتہا پسند پیروکاروں اور انتہا پسندی کے حامیوں کے ساتھ بیک ڈور ڈیل کی ہے۔










