کٹھوعہ میں غنڈوں اور پولیس کے مابین تصادم

ایک پولیس افسر ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا

سرینگر/// کٹھوعہ ضلع کے گورنمنٹ میڈیکل ہسپتال (جی ایم سی) میں منگل کی دیر رات غنڈوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایک گینگسٹر مارا گیا۔ فائرنگ سے ایک اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے داخل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔مہلوک پولیس آفیسر کی لاش کو اعزاز کے ساتھ ورثاء کے حوالے کی گئی ۔ ادھر لیفٹیننٹ گورنر ،ڈاکٹر جتندر سنگھ اور دیگر سیاسی لیڈران نے پولیس افسر کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے خراج عقید ت پیش کیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں ڈویڑن کے کٹھوعہ ضلع کے گورنمنٹ میڈیکل ہسپتال (جی ایم سی) میں منگل کی دیر رات غنڈوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایک گینگسٹر مارا گیا۔ فائرنگ سے ایک اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے داخل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔فائرنگ میں زخمی ہونے والے دوسرے پولیس اہلکار کی شناخت 40 سالہ ایس پی او انیل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جو سانبہ کے رام گڑھ تھانے میں تعینات ہے۔ انیل کمار رام گڑھ کا رہنے والا ہے۔معلومات کے مطابق پولیس تھانہ رام گڑھ (ضلع سانبہ) کی پولیس پارٹی قتل کے ایک مقدمے میں مطلوب رام گڑھ (سانبہ) کے رہنے والے ایک مجرم واسودیو عرف شنو کو گرفتار کرنے کے لیے جی ایم سی کٹھوعہ آئی تھی۔ پی ایس آئی دیپک شرما نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے پستول سے گولی چلائی جس میں پی ایس آئی دیپک شرما کے سر میں چوٹ لگی۔پولیس پارٹی کی جانب سے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی میں مجرم واسودیو عرف شنو مارا گیا۔ زخمی پی ایس آئی دیپک کو علاج کے لیے امندیپ اسپتال پٹھان کوٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کی موت ہو گئی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک چینی پستول برآمد کیا ہے۔ کٹھوعہ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ادھر ان کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب آج صبح 1100 بجے ڈی پی ایل سامبا میں منعقد ہوگی۔دریں اثناء پولیس افسر کی موت پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ڈاکٹر جتندر سنگھ نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مہلوک افسر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت دکھ میںان کے ساتھ ہے ۔