ڈوڈہ//اے این ایم ٹی سکول ڈوڈہ میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن ( ایس وِی اِی اِی پی ) مہم کے تحت آج ایک میگا رائے دہندگان بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔بیداری پروگرام کا مقصد ووٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء سے قبل شہریوںبالخصوص پہلی بار رائے دہندگان میں اِنتخابی خواندگی کو فروغ دینا تھا۔پروگرام میں سی ایم او ڈاکٹر اوم کمار، ڈی آئی او ڈاکٹر ورشا شرما، پرنسپل اے این ایم ٹی ڈوڈہ انوسویا بھان، ڈاکٹر جاویدپرے، محمد شفیع اتو، پرینکا منہاس، اندرا دیوی، نویدہ انجم، صائمہ کوثر، رام راج، سجاد حسین ،امجد علی کے علاوہ ہیتھ سٹاف نے شرکت کی۔اِس موقعہ پرفیضان علی ترنبو نے لوگوں کو جمہوری عمل میں فعال شرکت کی ترغیب دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔دریں اثنا آئندہ لوک سبھا اِنتخابات میں جوش و خروش سے ووٹ ڈالنے کے لئے سویپ کے تحت حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔سی ایم او ڈوڈاہ نے اَپنے خطاب میں شہریوں کو بااِختیار بنانے میں اِنتخابی خواندگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہر ایک بالخصوص پہلی بار رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ آئندہ اِنتخابات میں ذمہ داری کے ساتھ اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں۔
15اگست سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، نگرانی اور چیکنگ مزید سخت
جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے 580 نمایاں کھلاڑیوں کو 2.71 کروڑ روپے کے نقد انعامات سے نوازا
سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور زخمی طالبات کی خیروعافیت دریافت کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منظو راحمد حجام اور فیاض احمد وانی کو نیشنل ہینڈ لوم ایوارڈ حاصل کرنے پر مُبارک باد دِی
پربھاکر جہانے جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز کیلئے آر بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا
سپیکر نے وانپورہ ، قاضی پورہ ، تکیہ حیات پورہ ،سرائے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا
سکینہ اِیتو نے جموں میں متعدد عوامی وفود اور اَفراد سے ملاقات کی
گورنمنٹ ایشورنس کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈِی اور ایچ یو ڈِی ڈِی کے کام کاج کا جائزہ لیا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی مہاکال مندر کی بھسم آرتی میں شرکت










