ضلع ڈوڈہ کے تمام پولنگ بوتھوں میں ایم اے ایم ایف کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا

ڈوڈہ// ضلع اِنتظامیہ ڈوڈہ نے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کی طرف سے تجویز کردہ کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کو پورا کرنے کے لئے پولنگ سٹیشنوں میں بجلی، واش روم اور صفائی ستھرائی کی فراہمی کے لئے متعلقہ محکموں کو تیار کیا ہے۔ چیف ایجوکیشن آفیسرپرکاش لال تھاپا، اے ایم ایف کے نوڈل آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر ہرویندر سنگھ کو مقررہ معیارات کو پورا کرنے کی ذمہ داری سونپ گئی ہے۔اِس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر نے آج بوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی تاکہ ضلع کے ہر پولنگ سٹیشن میں یقینی کم سے کم سہولیات کے بارے میں رائے لی جاسکے۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور 529 بوتھ لیول افسران نے بذریعہ زوم شرکت کی۔ سی اِی او نے بی ایل اوز سے بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ بجلی کی فراہمی،فعال نلکے کے ساتھ واش روموں کے ساتھ ساتھ ہر پولنگ سٹیشن پر صفائی ستھرائی سمیت بنیادی انتظامات کو بروقت یقینی بنائیں۔