سرینگر//سرینگر میں سرکاری ٹریجری خالی ہونے کی وجہ سے سرکاری اور غیر سرکاری طور پر رقومات کی واگزاری کے حوالے سے ملازمین ، ٹھیکداروں اور دیگر محکموں سے وابستہ افراد کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس ضمن میں متعلقین نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریجری میں رقومات کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ عید الفطر سے قبل ان کی واجب الادا رقومات واگزار ہوسکیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر میں ٹریجری خالی ہونی کی وجہ سے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے وابستہ ملازمین ،پنشنرس، اور ٹھیکداروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹریجریوں میں فنڈس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکدار اپنی بلوں کی واجب الادارقومات حاصل نہیں کرپارہے ہیں جبکہ پنشنرنس بھی پنشن حاصل کرنے سے قاصر ہے ۔ اس بیچ متعلقین نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے پیش نظر ٹریجری میں رقومات کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ عید سے قبل ہی واجب الادا رقومات واگزار ہوسکیں۔










