جموں// الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی )نے اِنتخابی مدت کے دوران اِنتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لئے شہریوں کے لئے ایک آن لائن ایپلی کیشن شروع کی ہے۔ اِس ایپلی کیشن کو’’ سی وِی آئی جی آئی ایل ‘‘ کا نام دیا گیا ہے تاکہ ہمارے ملک کے ویجیلنٹ شہریوں کو ظاہر کیا جاسکے جو آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کے اِنعقاد میں فعال اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔سی وِی آئی جی آئی ایل ویجیلنٹ شہریوں کو ایم سی سی کی خلاف ورزی کے واقعات دیکھنے کے چند منٹوں کے اندر ان پر براہ راست رپورٹ دینے کی اجازت دیتا ہے۔ انہیں اَب اپنے اسمبلی حلقہ میں ریٹرننگ آفیسرکے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک بار جب سی وِی آئی جی آئی ایل سے ماڈل کوڈ آف کنڈنکٹ کی خلاف ورزی کے کسی واقعہ کا رِپورٹ کیا جاتا ہے تو اسے تحقیقات کے لئے فلائنگ سکارڈ کو بھیج دیا جاتا ہے۔رجسٹرڈ شکایت کی صورت میں ایک منفرد شناختی نمبر تیار کیا جاتا ہے تاکہ شہری اَپنی شکایت کی حیثیت کا پتہ لگا سکے۔ گمنام شکایات کو ٹریکنگ کے مقصد کے لئے کوئی شناختی نمبر نہیں ملتا ہے۔شہری صرف ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ( ایم سی سی) کی خلاف ورزی کے معاملات کی اطلاع دینے کے لئے سی وی جی آئی ایل کا اِستعمال کرسکتے ہیں۔وہ دیگر شکایات کے لئے اِی سی آئی سٹیزن سروسز کے موبائل ایپ / ویب سائٹ پر دستیاب سہولیت کا اِستعمال کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے شہریوں کوالیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی آفیشل ویب سائٹ https://www.eci.gov.in/ پر جانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔یہ ایپلی کیشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔
جموں و کشمیر میں فروری کے دوران بجلی کی طلب میں 17 فیصد کمی
مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی، مسلمانوں کو کوٹہ نہیں دیا جائے گا
فوجی تصادم مسائل کا حل نہیں، دنیا کوپائیدار و دیرپا امن کی ضرورت
منشیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘نشہ مکت’ مہم کو عوامی تحریک بنانا لازمی
جموں و کشمیر میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد، نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ایف ایف سی او کی خواتین کسان کانفرنس میں شرکت کی
سکینہ اِیتو نے اودھمپور سڑک حادثے میں کالج طالبہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا
وزیرجاوید ڈار نے بارہمولہ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی










