Training on handling of EVMs, VVPATs for Anganwari staff organised at Ramban

رام بن میں آنگن واڑی عملے کو اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کی تربیت دی گئی

رام بن// الیکشن ڈیپارٹمنٹ رام بن نیڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بصیر الحق چودھری کی متحرک قیادت میں اِنتخابی شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے کئی اہم اقدامات اُٹھائے ہیں۔رام بن ضلع میں آنگن واڑی عملے کے لئے آئندہ عام اِنتخابات لوک سبھا کی تیاری کے ایک حصے کے طور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈِٹ ٹریلز (وِی وِی پی اے ٹی) کو سنبھالنے کے بارے میں ایک جامع تربیت کا اہتمام کیا گیا۔اِس تربیت کا مقصد آنگن واڑی کارکنوں مطلوبہ مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا تھا تاکہ اِنتخابی عمل کے دوران رائے دہندگان کو مؤثر طریقے سے مدد اور آگاہ کیا جا سکے۔ نوڈل آفیسر برائے خواتین بیداری اور بہبود اے سی ۔54، (سی ڈی پی او) رام بن رویندر کوراور نوڈل آفیسر برائے خواتین بیداری اور بہبود اے سی۔55، بی ڈی او رام بن شالینی چندیل کی نگرانی میں منعقد کئے گئے اِس سیشن میں شرکأ کو اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی مشینوں کے آپریشن، ہینڈلنگ اور مسائل کے ازالے سے واقف کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔الیکشن ڈیپارٹمنٹ رام بن نے آنگن واڑی عملے کو اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کی یہ ضروری ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرکے اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لئے اَپنی لگن کا اعادہ کرتا ہے۔اِس طرح کے اَقدامات سے محکمہ تمام شہریوں کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ کے، شفاف اور جامع اِنتخابی تجربے کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ لوک سبھا کے عام اِنتخابات 19 ؍اپریل 2024 ء کو 4۔اودھمپور میں ہونے والے ہیں۔ اِس لئے الیکشن ڈیپارٹمنٹ رام بن کمیونٹی کے اندر اِنتخابی بیداری اور شرکت کے کلچر کو فروغ دینے میں ثابت قدم ہے