قاضی گنڈمیں قصابوں کی من مانیاں :گوشت 700روپے فی کلوفروخت ، لوگ نالاں

سرینگر//قصبہ قاضی گنڈ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ماہ مبارک کے مہینے میں بغیر اُجڑی کے قصاب گوشت 700روپے فروخت کرتے ہیں ۔ جبکہ سرکاری نرخنامے پر کہیں پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کا آخری قصہ قاضی گنڈ ہے جہاں پر قصابوں نے مبینہ طور پر لوٹ مچادی ہے ۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ قاضی گنڈی میں قصابوں نے ماہ مبارک شروع ہوتی ہے گوشت بغیر اُجڑی کے 700روپے فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور یہ ہنوز جاری ہے۔ا نہوںنے بتایا کہ ماہ رمضان سے قبل 650روپے گوشت فروخت کیا جاتا تھا لیکن اب اس میں اچانک اضافہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری نرخنامے پر کہیں عمل درآمد نہیں ہورہا ہے ۔ لوگوںنے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ قصابوں کی نکیل کس لیں اور سرکاری نرخنامے کے مطابق گوشت فروخت کرنے کا پابند بنائیں۔