پاکستان کے ساتھ لگنی والی سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں میں اضافہ

پاکستانی سرحد کے قریب 2ڈرون برآمد

بی ایس ایف نے وسیع سرحدی علاقے میں تلاشی مہم چلائی

سرینگر//حفاظتی سرحدی فورس نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد کے قریب 2ڈرون ضبط کرنے کے بعد وسیع علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ترن تارن علاقے میں پاکستانی سرحد کے قریب بی ایس ایف نے دو ڈرون ضبط کرلئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف نے پنجاب کے امرتسر اور ترن تارن اضلاع میں ہندوستان-پاکستان سرحد کے قریب دو ڈرون قبضے میں لیے ہیں، حکام نے بدھ کو بتایا۔فورس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کو امرتسر کے پنجگرین گاؤں کے قریب گندم کے کھیت سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جزوی طور پر تباہ شدہ ہیکسا کاپٹر کو قبضے میں لے لیا۔ایک کسان نے کھیت میں ڈرون کو دیکھا اور بی ایس ایف کو اطلاع دی۔ترجمان نے بتایا کہ دوسرا ڈرون بی ایس ایف نے بدھ کو ترن تارن کے تھیکلان گاؤں کے ایک کھیت سے قبضے میں لیا تھا۔یہ معلومات ایک کسان سے بھی آئی۔