راجوری// سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) کے تحت آج یہاں طلبأ کے لئے ایک خصوصی بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔سویپ ٹیم نے پروفیسر اِقبال رینہ (ڈی این او)، ڈاکٹر خالد ریاض، پروفیسر اعجاز نذیر اور تنویر احمد چودھری کی قیادت میں ڈاؤن پبلک ہائیرسیکنڈری سکول کی اِنتظامیہ کے اشتراک سے ایس وِی اِی اِی پی بیداری پروگرام پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس پروگرام کا مقصد ووٹروں بالخصوص نوجوانوں اور پسماندہ گروہوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔دورانِ پروگرام طلبأکو ووٹ کی اہمیت اور جمہوری عمل میں اُن کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہیں ووٹر کے طور پر رجسٹر کرنے کے طریقۂ کار اور ان کے ووٹر کی معلومات کو اَپ ڈیٹ کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی تعلیم دی گئی۔پروگرام میں سکول کے زائد اَز 200 طلبأنے شرکت کی۔ طلبأ نے بحث میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اِنتخابی عمل کے بارے میں سوالات پوچھے۔اِس موقعہ پرنوڈل آفیسر سویپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس وِی اِی اِی پی پروگرام نوجوانوں کے ساتھ جڑنے اور اُنہیں اِنتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ضلع میں زیادہ باخبر اور فعال رائے دہندگان پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ عام اِنتخابات سے قبل ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں میں سویپ پروگرام کا اِنعقاد جاری رہے گا۔










