بارہمولہ میں سیکٹورل اور زونل مجسٹریٹوں کیلئے اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی ٹریننگ کا اِنعقاد

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ نے اے سی 13۔پٹن کا دورہ کیا

پولنگ سٹیشنوں پر ایس ایس ٹی اور اے ایم ایف کی دستیابی کا معائینہ کیا

بارہمولہ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ( ڈی اِی او) بارہمولہ مِنگا شیرپا نے لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج بارہمولہ کے اسمبلی حلقہ (اے سی) 13 ۔پٹن کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے دورے کے دوران اے سی پٹن کے اندر متعدد نامزد پولنگ سٹیشنوں کامعائینہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آئندہ اِنتخابات سے قبل رائے دہندگان اور پولنگ عملے دونوں کے لئے کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) دستیاب ہیں۔منگاشیرپا نے پٹن کے عارضی سٹرانگ روم کا بھی دورہ کیا جہاں اِنتخابات کے اِنعقاد کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (اِی وِی ایم) اور اِنتخابات سے متعلقہ موادکو ذخیرہ کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی طرف سے مقررہ کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔دریں اثنا، ڈی اِی او نے اے سی 13 ۔پٹن میں تعینات سٹیٹک سرویلنس ٹیموں کا جامع معائینہ کیا تاکہ اِنتخابی عمل کے منصفانہ اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اَپنے فرائض کی انجام دہی میں اُن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔دورے کے دوران ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے ہمراہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ پٹن ، ایس ڈی پی او پٹن ، ایگزیکٹو اِنجینئر آر اینڈ بی اور دیگر اَفسران بھی تھے۔