بارہمولہ// لوک سبھا۔ 2024 ء کے آئندہ عام اِنتخابات کے پیش نظر ڈاک بنگلو میںضلع بارہمولہ کے تمام سیکٹورل اورزونل مجسٹریٹوں کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈِٹ ٹریل (وِی وِی پی اے ٹی) کی ایک جامع تربیت کا اِنعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی کی رہنمائی اور نگرانی میں منعقدہ تربیت کا مقصد اِنتخابات کے دوران اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے تجربے سے شرکأ کوآراستہ کرنا تھا۔ماسٹر ٹرینر کی طرف سے دی گئی تربیت ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پر تفصیلی کام کرنے پر مرکوز تھی جس کا مقصد ان ضروری اِنتخابی آلات کو اِستعمال کرنے میں اہلیت اور اعتماد کو بڑھانے کے لئے سیکٹورل اور زونل مجسٹریٹوں کو تفصیلی آپریشنل علم فراہم کرنا تھا۔سیشن میں الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کی جانب سے ای وی ایم۔وی وی پی اے ٹی اور اس کے اِنتظامی طریقۂ کار کے حوالے سے وضع کردہ اِنتظامی طریقہ کار اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دورانِ سیشن ڈپٹی ڈی ای او نے مشینوں کے کام کرنے سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرنے میں تربیت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اس طرح ٹیم کواِنتخابات کے دوران آسانی اور مؤثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے کے قابل بنایا گیا۔
ایران کو 3 ارب ڈالرز دینے پر اتفاق، دوحہ مذاکرات میں تہران حکومت کی بڑی کامیابی
سپریم لیڈر کو قتل کی اسرائیلی دھمکی پر ایران کی وارننگ
روس کا کیف پر شدید میزائل اور ڈرون حملہ، 20 افراد ہلاک
امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب کا اسرائیل کی فوجی امداد روکنے کا مطالبہ
اسپین کا غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی بنانے کا منصوبہ
کرپٹوکرنسی کاروبار سے ٹرمپ کوایک ارب ڈالرس کی کمائی
ایران سے جنگ دوبارہ بھڑکنے اسرائیلی وزیردفاع کا دعویٰ
پاک۔افغان تصا دم سفارتی ذرائع سے حل کرنے روس کا مشورہ
کارنیگی کی عظیم تارکین وطن کی فہرست میں چار ہندوستانی امریکیوں کا نام
ڈالر کی طلب میں اضافہ روپیہ 19پیسے کمزور










