سری نگر// سری نگر میونسپل کارپوریشن نے آج زون نارتھ وارڈ نمبر 14 میں ایک مؤثر صفائی مہم چلائی۔یہ مہم بوسربُگ گلاب باغ کے مخصوص علاقے میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بڑھانے اور حفظان صحت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چلائی گئی ۔ اِس کا مقصد علاقے کی مجموعی جمالیاتی اور صفائی کو بہتر بنانا بھی تھا۔چیف سینی ٹیشن آفیسر، زونل سینی ٹیشن آفیسر اور دیگر ایس ایم سی اَفسروں کی قیادت میں چلائی گئی اس مہم نے مقررہ علاقے کی صفائی ستھرائی اور بصری اپیل کو کامیابی سے بہتر بنایا۔ سرگرمیوں میں ناپسندیدہ پودوں اور گھاس کی صفائی کے ساتھ کوڑا کرکٹ کو مؤثر طریقے سے جمع کرنا اور ٹھکانے لگانا شامل تھا۔سری نگر میونسپل کارپوریشن کی اس طرح کی کوششوں کا بنیادی مقصد سرینگر شہر کے رہائشیوں کے لئے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول پیدا کرنا ہے۔










