سینئر صحافی اور صبح کشمیر کے مدیر اعلیٰ نذیر احمد وانی

صحافتی میدان اور اس دنیا کو چھوڑ کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

سرینگر//سینئر صحافی اور صبح کشمیر کے مدیر اعلیٰ نذیر احمد وانی انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نذیر احمد وانی گردوں کی بیماری میں مبتلاء اور صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر میں زیر علاج تھے۔انہوں نے کہا کہ دوران علاج نذیر احمد وانی نے آج صبح زندگی کی آخری سانس لی۔صحافتی برادری نے سینئر صحافی اور صبح کشمیر کے مدیر اعلیٰ کے انتقال پر دکھ کا اظہارکیا ہے ۔ صحافی نذیر وانی کے انتقال پر انجمن اردو صحافت کے صدر ریاض ملک اور جنرل سیکریٹری بلال فرقانی نے بھی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی ظاہر کی ہے ۔ دریں اثناء وائس آف انڈیا کی جملہ ٹیم نے سینئر صحافی اور صبح کشمیر کے مدیر اعلیٰ نذیر احمد وانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور ان کی صحافی میدان میں خدامات کو ناقابل فراموش قراردیا ہے ۔ وی او آئی کے بلال مولوی، امان ملک، عاشق تلگامی ،بلال فرقانی ،عرفان خان ، غلام نبی کھانڈے ، صہیب اقبال، طاہر چلکی ، اعجاز ایتو، غازی خورشید ، عبدالمجید گاندربلی ، میر اقبال اور دیگر ارکان نے مرحوم کے انتقال پر سخت رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کو میڈیا فٹرنٹی کیلئے ایک نقصان قراردیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ ہی ایک دیانتداری صحافت کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔ انہوںنے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور اللہ تعلی سے دعا کی کہ مرحوم کے ورثاء کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاکرے ۔