An effort to promote solar energy and sustainable development across the country, 'PM Surya, Ghar Muft Bijli Yojana' will be launched.

ملک بھر میں شمسی توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی کوشش ، ’’پی ایم سوریہ ،گھر مفت بجلی یوجنا‘‘ شروع ہوگی

پروجیکٹ میں 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی/ وزیر اعظم نریند مودی کا اعلان

سرینگر // ملک بھر میں شمسی توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی کوشش میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت ’’پی ایم سوریہ ،گھر مفت بجلی یوجنا‘‘ شروع کر رہی ہے جس کا مقصد ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی کے ساتھ ایک کروڑ گھرانوں کو بجلی فراہم کرکے روشن کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی۔سی این آئی کے مطابق شمسی توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی کوشش میںحکومت نے ’’پی ایم سوریہ گھر ،مفت بجلی یوجنا‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کا مقصدہر مہینے 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کر کے ایک کروڑ گھرانوں کو روشن کرنا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ میں 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا ’’مزید پائیدار ترقی اور لوگوں کی بھلائی کیلئے ہم پی ایم سوریہ گھر، مفت بجلی یوجنا شروع کر رہے ہیں۔ 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس پروجیکٹ کا مقصد ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کر کے 1 کروڑ گھرانوں کو روشن کرنا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کافی سبسڈی، جو براہ راست لوگوں کے بینک کھاتوں میں دی جائے گی، بھاری رعایتی بینک قرضوں تک، مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لوگوں پر لاگت کا کوئی بوجھ نہ پڑے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرس کو ایک قومی آن لائن پورٹل میں ضم کر دیا جائے گا۔مودی نے کہا کہ اس اسکیم کو نچلی سطح پر مقبول بنانے کیلئے شہری بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کو ان کے دائرہ اختیار میں چھت پر شمسی نظام کو فروغ دینے کی ترغیب دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا ’’یک ہی وقت میں، اسکیم زیادہ آمدنی، کم بجلی کے بلوں اور لوگوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کا باعث بنے گی‘‘ ۔انہوں نے لکھا ’’آئیے شمسی توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔ میں تمام رہائشی صارفین، خاص طور پر نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پی ایم سوریہ گھر،مفت بجلی یوجنا کی وئب سئاٹ پر درخواست دے کر مضبوط کریں‘‘۔