پارٹی آنے والے انتخاب میں 10نشستوں پر کامیاب ہوں گے
سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ماڈل ٹون میں اتوار کے روز جموںو کشمیرآل ایلائنس ڈیموکریٹک پارٹی ((JKAADPکا ایک روزہ کنونشن سٹیٹ صدر رقب الرشیدمنعقد ہوا ہے جس میں پارٹی کے کئی سینئر لیڈران اور ورکران نے شرکت کی ہے ۔کشمیرنیوز سروس( کے این ایس )کے مطابق اس موقعے پر یہاں کئی افراد نے پارٹی میں سٹیٹ صدر کی موجود گی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس دوران صدر رفیق الرشیدنے بتایا انہیں حال میں رجسٹریشن ملی ہے جس کے بعد پورے جموں وکشمیر میں انہوں نے13امیدواروں کھرا کیا ہے جس میں کشمیر ،پیر پنچال رینج اور خطہ چناب بھی ہمارے لوگ شامل ہیں انہوں نے بتایا لوگ ممبر بن رہے ہیں ۔انہوں کہا ہم نے دو سال کے اندر ہی کافی محنت کی ہے اور آنے والے انتخابات میں کم سے کم10نشستوں پر جیت حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا جموںو کشمیر میں متعدد خود ساخستہ لیڈران ہیں اور ہم نے یہ کر دیکھایا ہے ہم نے پارٹی کو رجسٹر کیا اور اہم اپنے منشور میں سنجیدہ ہے ۔انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں پارٹی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پارٹی میں شمولیت یقینی بنائیں گے جن کا کوئی سیاسی کرئیر نہیں ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہم داکتر فاروق عبد اللہ یا محبوبہ مفتی جیسے نہیں ہیں جنہوں سلف رول اور اٹانومی پر لوگوں دہائیوں سے دھوکہ دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہاں کے لیڈران صرف مگر مچھ کے آنسوں بہا رہے ہیں ۔کنونشن میںسٹیٹ یوتھ صدرعابد رشید،شمالی کشمیر نائب صدرتنویر احمد،جنرل سیکرٹری عاشق حسین وغیرہ قابل ذکر ہیں موجود تھے۔










