bhatnagar

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے نئے سال کی مُبارک باد پیش کی

جموں // لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے نئے سال کے موقعہ پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا،’’ جب ہم نئے سال کا آغاز کرتے ہیں، تو آئیے ہم اپنے مشترکہ تجربات سے اُمید کے ساتھ آگے بڑھیں۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم مل کر خوشحالی، ہمدردی اور اتحاد پر مبنی مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں۔اُنہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، ترقی کے مواقع تلاش کرنے اور مثبت تبدیلی اور ترقی کا سال تخلیق کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے پورے جموں و کشمیر کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔