ڈوڈہ //کمشنر سیکرٹری کواپریٹو اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹس اور ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کی مشن ڈائریکٹر یاشا مدگل نے آج زراعت اور متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی تا کہ ضلع میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے زراعت ، باغبانی ، سیری کلچر ، حیوانات اور بھیڑ پالنے کے تحت تمام 26 منصوبوں کی فزیکل اور مالی حالت کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ضلع میں زرعی شعبے کی مجموعی ترقی کے پروگرام کے نفاذ کا جائیزہ لیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے اسٹیک ہولڈر محکموں پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو ان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایچ اے ڈی پی سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیں ۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایچ اے ڈی پی کا مقصد دیہی معیشت کو تبدیل کرنے اور کسانوں کی پائیدار معاش اور ترقی کیلئے زراعت کی وسیع صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ کاشتکار برادری کے فائدے کیلئے ان کے دائرہ کار کے تحت اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ یاشا مدگل نے تمام جاری پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے کہا ۔ کمشنر سیکرٹری نے افسران سے کہا کہ وہ سال بھر کسان برادری کیلئے دستیاب رہیں اور زراعت کے شعبے میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی کیلئے ان کے مسائل کو حل کریں ۔ میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ ، اے ڈی سی ، سی پی او ، سی اے ایچ او ، ڈی ایس ایچ او ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیریکلچر ، اے ڈی فشریز ، اے ڈی فلوریکلچر اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی ۔










