سر راہ گاڑیوں کے انتظار میں طلبہ کو گاڑیوں میں سوار نہیں کیا جاتا

اننت ناگ کے بجبہاڑہ لنگن بل روڑ پر ایس آر ٹی سی یا کے ایم ڈی گاڑیاں چلانے کا مطالبہ

سرینگر///اننت ناگ کے بجبہاڑہ لنگن بل روڑ پر ایس آر ٹی سی گاڑیاں دوبارہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگوں نے کہا ہے کہ اس روٹ پرسومو اور تویرا گاڑی والے آدھے راستے پر مجبور سواریوں کو نہیں اُٹھاتے ہیں خاص کر ٹیوشن کیلئے جانے والے طلبہ کو اُٹھانے سے صاف انکار کیا جاتا ہے کیوں کہ وہ کم فاصلہ کیلئے گاڑی میں سفر کرنے کے والے ہوتے ہیںاور اس وجہ سے طلبہ بغیر ٹیوشن پہنچے ہی واپس گھروں کو آجاتے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لنگن بل سے بجبہاڑہ روڑ پر چلنے والی گاڑیاں خاص کر سومو اور تویرا گاڑیاں مختلف علاقوں میں گاڑی کے انتظار میں کھڑے طلبہ کو گاڑیوں میں بٹھانے سے انکار کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں دہ وتھو ، کولر ، سلر ، نٹی پورہ ،ولر ہامہ ، کے لوگوں نے نمائندے صہیب اقبال کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے صبح ٹیوشن کیلئے گھروں سے نکلتے ہیں اور گھنٹوں سڑکوں پر گاڑی کا انتظار کرنے کے بعد واپس گھروں کو جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں کیوں کہ سومو اور تویرا گاڑیاںانہیں سواریوں کو گاڑیوں پر بٹھاتے ہیں جو برابر بجبہاڑہ اڈہ تک ہوتی ہیں اور اگر کسی طالب علم کوگاڑی میں سوار بھی کیاجاتا ہے تو ان سے پورے روٹ کی کرایہ طلب کی جاتی ہے ۔ مقامی لوگوں نے اس ضمن میں بتایا کہ اس روٹ پر پھر سے 407گاڑیا ں یا کے ایم ڈی یا پھر ایس آر ٹی سی گاڑیاں چلائی جائیں۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک معزز شہری محمد رجب خان بتایا کہ پہلے جس طرح سے اس روٹ پر بڑی گاڑیاں چلائی جاتی تھیں پھر سے انہیں دوبارہ چلایاجائے ۔ انہوںنے بتایا کہ سرکار مختلف روٹوں پر ایس آر ٹی سی گاڑیاں چلاتی ہیںاس روٹ پر بھی ان گاڑیوںکوچلایاجائے ۔انہوںنے اس ضمن میں مقامی لوگوںکے حوالے سے آرٹی او کشمیر اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر غورکرکے علاقہ کیلئے بڑی گاڑیوں کو چلانے کو منظوری دیں۔