کولکا تہ: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے انسداد بدعنوانی ونگ کے دفتر نے مغربی بنگال پولیس کے تین عہدیداروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں جن پر رشوت ستانی کا الزام ہے۔ تین عہدیداروں میں سے دو ریاستی پولیس کے مجرمانہ تفتیشی محکمہ (سی بی آئی) سے منسلک ہیں۔ حال ہی میں سی بی آئی نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تینوں عہدیداروں کے خلاف تحقیق شروع کیں۔ ورلی پولیس اسٹیشن نے ان عہدیداروں کے خلاف جتیندر نولانی نامی ایک تاجرکی شکایت کے بعد ان پر ایک مقدمہ سے چھٹکارا دلانے کیلئے 20 لاکھ روپے کی رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ابتدائی تفتیش شروع کی تھی۔ ان تین عہدیداروں میں راجرشی بنرجی اور سمیت بنرجی شامل ہیں، دونوں فی الحال سی آئی ڈی سے منسلک ہیں اور ایک مغربی بردوان ضلع کے رانی گنج پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج سدیپ داس گپتا ہیں۔ مہاراشٹر حکومت نے تفتیش سی بی آئی کو منتقل کردی تھی۔
انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا :تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
امریکہ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کو سخت پیغام
آبنائے ہرمز ایران کی رضامندی کے بغیر نہیں کھولی جائے گی، تہران کا دوٹوک اعلان
ویتنام میں منشیات اسمگلنگ،11افراد کو سزائے موت
احتجاج کی کسی بھی قسم پر پابندی عائد
ٹرمپ امریکی کرنسی پر تصویر والےپہلے باحیات امریکی صدر بن گئے
’خواتین کیخلاف مظالم پر حکومت کی خاموشی ، مجرموں کے حوصلے بلند ‘
خواتین صحافیوں پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت
امریکی سرمایہ کارو ں کو ہندوستانی معیشت میں بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا گیا
طلبہ کیخلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلس کو نہیں: سپریم کورٹ










