بڑی مقدار میں فکی ضبط دو غیر ریاستی سمیت پانچ سمگلر سلاخوں کے پیچھے
سرینگر//منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے وسطی ضلع بڈگام میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات ضبط کرتے ہوئے پولیس نے دو غیر ریاستویوں سمیت پانچ سمگلروں کودبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا لوگوں سے کہاگیاہے کہ منشیات کی وباء کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق گڈ ستو پیٹرول پمپ کے نزدیک جموںو کشمیر پولیس نے دو مشتبہ افراد کودیکھا جن کے پاس نائیلان بیگ تھے پولیس نے انہیں روک کران کی تلاشی لی جسکے دوران نئیلان بیگوں سے نوکلو تین سو گرام فکی برآمد کی گئی۔ پولیس نے امرچند ولد موتی رام ساکنہ ارنائن روہان پنجاب اور روہت کمار کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 303/2023درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ادھربیرواہ کے علاقے میں ناکہ چکنگ کے دوران پولیس نے ماروتی 800زیرنمبر Jk01H0343کو روک کر اس کی تلاشی لے لی جسکے دوران ماروتی کار سے دس کلو فکی برآمد کرکے پولیس نے تین سمگلروں طاریق احمدگنائی ولد غلام احمدتنویر احمدگنائی ولد غلام احمد اور بشیر احمدڈارولدعبدالاحد کی گرفتاریاں عمل میں لا کران کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 131,2023درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ۔










