سری نگر//جموں و کشمیرمیں جنگلی جانوروں کے انسانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میںمتعدد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جمعہ کے صبح پونچھ ضلع میں جمعہ کو جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک شخص اور اس کا بیٹا زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سورنکوٹ کے ہردی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب گھاس کاٹنے میں مصروف دونوں پر ایک ریچھ نے حملہ کیا۔حکام نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر انہیں بچا لیا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یہاں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال رواں میں جموںو کشمیر کے میدانی وبالائی علاقوں میں مختلف جنگلی جانوروں جن میں خاص کر ریچھ اور تیندے شامل نے انسانوں پر حملے کر کے انہیں ہلاک یا زخمی کیا ہے ۔










