لداخ ہل ڈیولوپمنٹ کونسل نتائج

کانگریس نیشنل کانفرنس الائنس نے 12جبکہ بی جے پی نے 2 سیٹ جیت لی

سری نگر//نیشنل کانفرنس اتحاد نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (LAHDC) کے انتخابات میں اب تک 12 میں سے آٹھ نشستیں جیت کر اپنی قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی پر سبقت حاصل کر لی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق کانگریس نے تائی سورو، پشکم، رنبیر پورہ، چوسکورے اور چٹکن میں کامیابی حاصل کی ہے اور دوسری طرف اس کی اتحادی نیشنل کانفرنس نے اب تک بھیمبت اور پدم سیٹ سمیت 12سیٹیںجیتی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے سٹاکچے سیٹ کے علاوہ ایک اور سیٹ سمیت دو سیٹ جیت لی ہے۔ باقی نشستوں کی گنتی جاری تھی – جب یہ رپورٹ درج کی جا رہی تھی۔