ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر شیری میں صحت سہولیات جائزہ لیا

آئی ٹی آئی بارہمولہ کا بھی دورہ کیااور کڑھائی ، دست کاری اور دیگر ہنر سے وابستہ نوجوانوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر شیری کا دورہ کیا تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے۔اُنہوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے مختلف وارڈوں اور شعبوں کا معائینہ کرنے کے علاوہ ہسپتال میں اَدویات ، تشخیص اور دیگر سہولیات کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں استفساری گفتگو کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور اُنہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں اور ان کے مسائل اور مطالبات بھی سنے۔اُنہوں نے تمام میڈیکل او رپیرا میڈیکل سٹاف کو تاکید کی کہ وہ لگن ، تن دہی او رخلوص کے ساتھ مریضوں کی خدمت کریں تاکہ وہ علاج کے دوران آرام دہ محسوس کرسکیں۔ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔بعد میں اُنہوں نے آئی ٹی آئی بارہمولہ کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے سکل ڈیولپمنٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیااو رکڑھائی ، دست کاری اور دیگر ہنر سے وابستہ نوجوانوں سے بات چیت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مندانہ تربیت فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ وہ خود اَنحصاری اور کود روزگار بننے کے لئے مختلف تجارتوں کی تربیت حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے سکل ڈیولپمنٹ میں مقامی صلاحیتوں کو شامل کرنے کے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند تربیت بے روزگار نوجوانوں کو مینو فیکچرنگ اور سروس شعبوں میں کافی مواقع فراہم کرے گی اور ضلع میں بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے گراف سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اور اَفسران و ملازمین بھی تھے۔