ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے پی ایچ سی پہرو کو نئی مستقبل عمارت میں منتقل کرنے کا معائینہ کیا

مقامی آبادی کو مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کیلئے صحت سہولیات کی خاطر نئی عمارت کو فعال کیا گیا

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے آج چاڈورہ کے پہرو وِلیج میں پی ایچ سی پہرو کو ایک نئی مستقل عمارت میں منتقل کرنے کا معائینہ کیا اور اِس طرح پہرو میں پی ایچ سی کی ایک نئی عمارت کو فعا ل کیا گیا ہے۔اُنہوں نے صحت سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈینٹل سیکشن ، لیب، او پی ڈی ، جنرل وارڈوں اور رجسٹریشن سیکشن سمیت مختلف سہولیات کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ مقامی آبادی کو مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کے لئے صحت سہولیات کے لئے نئی عمارت کو فعال کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ ایل جی اِنتظامیہ کا مقصد ہے کہ تمام منظور شدہ منصوبوں کو ایک مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور جلد اَ ز جلد عام لوگوں کے لئے وقف کیا جائے۔‘‘ضلع ترقیاتی کمشنر کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں کنی ہام ، ماگام میں این ٹی پی ایچ سیز سمیت متعدد دیگر صحت مراکز کو فعال اور وقف کیا گیا ہے تاکہ بڈگام ضلع میں مریضوں کو بہتر صحت سہولیات فراہم کی جاسکے۔اُنہوںنے متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ مرکز صحت کے کام کاج کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیت فراہم کی جائیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی وفد کی بات سنی اور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے دیگر تمام مطالبات کو متعلقہ حلقوں سے جلد از جلد حل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر ایس ڈی ایم چاڈورہ ، سی ایم او بڈگام ، تحصیلدار بی کے پورہ ، بی ایم او چھترگام بھی موجود تھے۔