electricity

ترال اورپکھر پورہ سرما سے قبل ہی بجلی آنکھ مچولی

سری نگر//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال اوروسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں صارفین کو قبل از موسم سرما طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ترال سب ضلع علاقے میں گزشتہ کئی روز سے اچانک بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں علاقے میں ستمبر میں ہی موسم سرما کا منظر محوس ہونے لگا ہے ۔لوگوں نے بتایا ستمبر مہینے میں اس طرح کبھی بھی ختوتی نہیں تھی۔ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پکھرپورہ علاقے میںبھی علاقے میںبجلی بحران پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کوسخت پریشانیوں کا سامناکررہے ہیں علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے کو ضلع پلوامہ سے بجلی فراہم کی جارہی ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے بجلی میں باربار کے خلل سے علاقے کے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہے بلخصوص زیر تعلیم اسکولی بچے بجلی کی عدم دستیابی کے باعث بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کوشیڈول کے مطابق بجلی فراہم کیا جائے۔۔۔۔