بانڈی پورہ//’جموں و کشمیر میں زرعی ترقی کے لئے اِختراعی توسیعی نقطہ نظر‘ کے تحت بیداری اور مقبولیت پروگراموں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )تحت ایک تاریخی ذیلی پروجیکٹ، کے وِی کے بانڈی پورہ ۔II کے زیر اہتمام داور گریز میں ایک روزہ میگا بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ’ہنرمندی اوراَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سے زراعت میں آمدنی اور روزگار پیدا کرنا‘ تھا۔اس میگا ایونٹ میں زائد اَز 150 کسانوں بشمول فارم خواتین، نوجوانوںاور این آر ایل ایم کے تحت تشکیل دیئے گئے مختلف ایس ایچ جیز ممبران ، مختلف محکموں کے اَفسروں اور ملازمین نے حصہ لیا۔سربراہ کے وِی کے گریزڈاکٹر بلال احمد بٹ نے کہا کہ وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر این اے گنائی کی قیادت میں 29 مختلف پروجیکٹوں پر مشتمل ایچ اے ڈی پی پوری وادی کشمیر کی کسان کمیونٹی کے لئے ایک بڑا اعزاز ثابت ہوگا۔ ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر مسعود سلیم میراِس اِختراعی منصوبے کے چیئرمین ہیں اور یونیورسٹی کے مختلف کے و،ی کے اور ریسرچ سٹیشنوں کے لئے تقریباً21 ایسے پروگراموں کی منظوری دی گئی ہے ۔اِن پروگراموں کو اس خطے میں توسیعی مشینری اور خدمات کو مضبوط بنانے کے حتمی مقصد کے ساتھ منظور کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسان کمیونٹی کے لئے تیار کردہ پروگرام بروقت ان تک پہنچ سکیں۔ایس ایم ایس ( اے جی ایکسٹینشن ) اور پروگرام کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر پروین کمارنے پروگرام پرتبالہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے اختراعی توسیعی نقطہ نظر کے تحت یہ دوسرا پروگرام ہے جس کا مقصدزراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں دستیاب مواقع کاشتکار کمیونٹی کو مختلف مہارتوں اور کاروبار کے بارے میں بیداری اور حساسیت پیدا کرنا ہے۔ گریز کے تینوں بلاکوں کاشتکار کمیونٹی باگتور، داور اور تلیل نے کے وِی کے گریز کے مختلف ماہرین کے ماہرانہ لیکچروں میں حصہ لیا اور سنا۔ اُنہیں مختلف محفوظ کاشت کی ٹیکنالوجیوں اور مختلف پھلوں کی فصلوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو اس خطے کے لئے موزوں ہیں اور یہ کس طرح اس خطے کے نوجوانوں کے لئے آمدنی اور روزگار پیدا کرنے کا ایک ممکنہ ذریعہ بن سکتے ہیں۔سربراہ کے وِی کے گریز نے شرکأ کو کے وِی کے گریز کے علاقے کی کسان کمیونٹی کی بہتری کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔اِس سے قبل تحصیل دار گریز روف اقبال جو اِس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ۔اُنہوں نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میں زراعت کے شعبے کے مختلف ذیلی شعبوں جیسے نرسری افزائش ، پھلوں کی فصلوں ، ویلیو ایڈیشن اور فوڈ پروسسنگ میں مہارتوں اور کاروباری مواقع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی محترمہ تسلیمہ بیگم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کاشت کار کمیونٹی نے کے وِی کے اور اس کے سائنسدانوں کی ٹیم کے خطے کی کاشت کاری کمیونٹی کے لئے ان کی کوششوں کی سراہنا کی۔










