ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ڈی ایل آر سی اور ڈی سی سی میٹنگ کی صدارت کی

گاندربل// ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے مالی سال-24 2023 ء کی جون 2023 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ریوو کمیٹی (ڈی ایل آر سی ) اور ضلعی مشاورتی کمیٹی (ڈی سی سی ) کی میٹنگ منعقد کی۔لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر گاندربل شبیر اے ڈار نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ضلع میں کام کرنے والے بینکوں نے 89.90 کروڑ روپے کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں ترجیحی شعبے میں 654.44 کروڑ روپے اور غیر ترجیحی شعبے میں 103.64 کروڑ روپے کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں224.62 کروڑروپے تقسیم کی ہے۔اس طرح 879.06 کروڑ روپے کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں مجموعی طور پر 193.55 کروڑ روپے قرض تقسیم کیا گیا ہے جو مالی سال 2023-24ء کی جون 2023 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے لئے سالانہ کریڈٹ پلان کا 22 فیصد ہے۔میٹنگ کو مزید جانکاری دی گئی کہ صرف جموں و کشمیر بینک نے ترجیحی شعبے کے تحت 69.74 کروڑ روپے اور غیر ترجیحی شعبے کے تحت 72.08 کروڑ روپے تقسیم کئے ہیں جس میں مجموعی طور پر 141.82 کروڑ روپے کا قرض شامل ہے جو ضلع میں مجموعی طور پر قرض کی فراہمی میں 20 فیصد کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایچ اے ڈی پی پلان کے تحت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں قرضوںکو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میں جنسورکھشاکے تحت سماجی تحفظی سکیموں کے حوالے سے کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور تمام متعلقہ اداروں کے مشترکہ تعاون سے سماجی تحفظی سکیموں کے تحت عوام کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں اے جی ایم، آر بی آئی سنجیو شرما، لیڈڈسٹرکٹ منیجر گاندربل شبیر احمد ڈار، ڈی ڈی ایم نبارڈ ، جی ایم ڈی آئی سی گاندربل ، ڈی اے ایچ او ، سی ایچ او ، اے ڈی ایچ اینڈ ایچ ، اے ڈی ، ایمپلائمنٹ ، تمام بینکوں اور دیگر ترقیاتی ایجنسیوں کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر نے شرکت کی۔