ضلع ترقیاتی کمشنر نے بانڈی پورہ میں عید میلاد النبی ؐ کے اِنتظامات کو حتمی شکل دی

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع میں عید میلاد النبی ؐ کی تقریب سعید کوخوش اَسلوبی سے منانے کے اِنتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ میلاد کے ایام میں ضلع اور بالخصوص احم شریف زیارت گاہ بانڈی پورہ میں سیکورٹی ، بجلی کی فراہمی ، صفائی ستھرائی ، ٹرانسپورٹ ، طبی سہولیات ، پانی کی فراہمی ، اَناج وغیرہ کے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسروں پر زو ردیا کہ وہ ضلع بھر میں ایام میلاد کے دوران زیارت گاہوں اور دیگر مساجد میں آنے والے عقیدت مندوں کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کریں۔اُنہوں نے بجلی ٹرانسپورٹ مینجمنٹ ، میڈ یکیئر ، پانی ، صفائی ستھرائی سہولیات وغیرہ کے بلا تعطل اِنتظامات کو یقینی بنانے کے لئے لائن محکموں کے درمیان قریبی تال میل اور آہنگی پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بازاروں میں مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو برقرار رکھنے کے لئے مارکیٹ چیکنگ ٹیمیں شکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک ، اے ڈی سی بانڈی پورہ عمر شفیع ، اے سی آر بانڈی پورہ ، اے آر ٹی او ، ڈی آئی او بانڈی پورہ ، اے ڈی فوڈ ، ایگزیکٹیو اِنجینئر جے کے پی ڈی سی ایل بانڈی پورہ اور ایم سی بانڈی پورہ کے اَفسران ، ایڈمنسٹریٹر وقف بورڈ احمد شریف کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔