اننت ناگ میں رول سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ( آر ایس اِی ٹی آئی )کاقیام عمل میں لایا جائے گا

سری نگر//اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ( آر ایس اِی ٹی آئی) کے قیام کے لئے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے حق میں بنگی نوگام ا ننت ناگ میں چار کنال اَراضی کی منتقلی کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔مرکزی وزارتِ دیہی ترقی کی رول سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر ایس ای ٹی آئی) ایک پہل ہے جس کا مقصد ملک کے ہر ضلع میں کاروباری ترقی کے لئے لئے تیار دیہی نوجوانوں کی تربیت اور ہنر کی اپ گریڈیشن فراہم کرنے کے لئے وقف بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے ۔آر ایس اِی ٹی آئی کا انتظام مرکزی اور سٹیٹ حکومتوں کے فعال تعاون سے بینکوں کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔یہ مختلف شعبوں میں سکل ڈیولپمنٹ پروگرام پیش کرتے ہیں۔ یہ پروگرام زراعت ،مصنوعات کے پروگرام( جیسے لباس ، ڈیزائن ، بیکری)،آٹوموبائل ، ریڈیو اور ٹی وِی کی مرمت اور سکل ڈیولپمنٹ سے متعلق پروگراموں اور خواتین کے لئے ہنرمند ی کے فروغ کے عمومی پروگراموں سے متعلق ہیں۔