لیفٹنٹ گورنر نے بخشی اسٹیڈیم میں برن ہال اسکول کے سالانہ اسپورٹس میٹ کا افتتاح کیا

کھیل نہ صرف تفریح کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ہُنر ، تجربے کو بھی تشکیل دیتا ہے اور طلباء کیلئے اپنے شوق کی پیروی کرنے کیلئے صحیح راہ ہموار کرتا ہے ۔ ایل جی سنہا

سرینگر// لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں برن ہال اسکول کے سالانہ اسپورٹس میٹ کا افتتاح کیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ ’’ کھیل نہ صرف تفریح کا ایک ذریعہ ہے بلکہ یہ مہارت ، تجربے کو بھی تشکیل دیتا ہے اور طلباء کیلئے اپنے شوق کی پیروی کرنے کیلئے صحیح راہ ہموار کرتا ہے ۔ ‘‘ انہوں نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی مجموعی فلاح و بہبود اور ہمہ گیر ترقی کیلئے ان میں کھیلوں اور بیرونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہمیں ایک مضبوط کھیل اور فٹنس کلچر بنانا ہو گا اور کھیلوں کو اسکول کے نصاب کا لازمی حصہ بنانا ہو گا تا کہ سماجی مہارتیں ، ٹیم ورک اور کردار سازی کیلئے ایک مضبوط بنیاد اور بہت کم عمر میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو پہچاننے کا طریقہ کار بنایا جا سکے ۔ ‘‘ قبل ازیں لفٹینٹ گورنر نے اسکول کے طلباء کے شاندار مارچ پاسٹ کا معائینہ کیا اور سلامی لی ۔ برن ہال اسکول کے پرنسپل سٹالن راجہ نے رپورٹ پیش کی اور سکول کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر دیگر معزز ین کے علاوہ سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، سیکرٹری جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل ، اساتذہ ، اسٹاف ممبران ، طلباء اور ان کے والدین موجود تھے ۔