لشکرملی ٹنٹوں کے2ساتھی گرفتار، اسلحہ وگولیوں اورمجرمانہ موادبرآمد ،مقدمہ درج:پولیس
بارہمولہ //بارہمولہ پولیس نے ملی ٹنسی کے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے لشکر طیبہ کے 2 ملی ٹنٹ ساتھیوں کچھ اسلحہ وگولیوں اورمجرمانہ مواد سمیت گرفتارکیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں کہاگیاکہ بارہمولہ پولیس اور آرمی کی 8آر آر کی جوائنٹ فورس نے پرن پیلا پل اْوڑی پر ناکے کی چیکنگ کے دوران2 مشتبہ افراد کو دیکھا جو داچھی سے پرن پیلا پل کی طرف آرہے تھے اور ناکہ پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں حکمت سے پکڑ لیا گیا۔ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 2گلاک پستول، 2پستول میگزین، 2پستول سائلنسر،2چائنیز گرینیڈ اور 28زندہ پستول کے راؤنڈ برآمد ہوئے۔دونوں کو فوری طور پرحراست میںلیا گیا جن کی شناخت زید حسن ملہ ولد غلام حسن ملہ ساکنہ محلہ میر صاحب بارہمولہ اور محمد عارف چنہ ولد نذیر احمد چنہ ساکنہ سٹیڈیم کالونی بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے ۔بیان کے مطابق وہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرز کی ایماء پر اسلحے اور گولہ بارود کی سرحد پار اسمگلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کیلئے لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو مزید تقسیم کرنے میں ملوث تھے۔ انڈین آرمس ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اْوڑی میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزیدتحقیقات شروع کی گئی ۔










