سرینگر//ادارہ وحدت المکاتب سرینگر کی زیر نگرانی سیرتی کوئز مقابلہ برائے وادیِ کشمیر کے نو خوش نصیب پوزیشن ہولڈرز کے لیے اہم اور مختصر انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جامعہ اشرف العلوم حیدر پورہ سرینگر کے بانی ومہتمم مولانا یعقوب اشرف رشیدی صاحب نے کی -کشمیر پریس سروس کے مطابق موصولہ بیان کے مطابق پروگرام کا آغاز جامعہ کے استاذ تجوید وقرآت کی تلاوت سے ہوا، نعت خوانی کی سعادت یکے از منسلکین جامعہ نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض ادارے کے چیرمین مفتی عابد حسین نائیک قاسمی سلمہ نے انجام دیے -اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر سید حمید کٹاریہ، مولانا حمید اللہ مہتمم دارالعلوم سواء السبیل کھانڈی پورہ کولگام، مفتی عبدالرشید مفتاحی مہتمم دارالعلوم بلالیہ لعل بازار سرینگر، جی این وار صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن جموں وکشمیر، مولانا شہزاد انوری مہتمم جامعہ امام محمد انورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ و چئیرمین ہاکیہ اکیڈمی شہر پونچھ، پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی، اسکالر ڈاکٹر شکیل احمد شفائی، مفتی سلطان قاسمی سراج العلوم سرینگر، مفتی منظور احمد قاسمی شیخ الحدیث جامعہ اشرف العلوم حیدر پورہ سرینگراور دیگر مقررین نے اپنے گراں قدر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ وحدت المکاتب کی تعلیمی و رفاہی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-تقریب کے اخیر میں سیرتی کوئز مقابلہ برائے وادیِ کشمیر کے اول تا نہم پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب مساہمین ومساہمات کو والدین وسرپرستان کی موجودگی میں بصورت چیک انعامات سے نوازا گیا جبکہ اول پوزیشن حاصل کرنے والی مساہمہ شازیہ نثار سلمہا کو عمرہ ٹکٹ سے نوازا گیا – اس پُروقار اور سعید موقعہ پرادارہ وحدت المکاتب تمام امیدواران کو ان کے والدین سمیت مبارک باد پیش کرتا ہے جنہوں نے سیرتی کوئز مقابلہ برائے وادیِ کشمیر میں پوزیشن حاصل کیں – واضح رہے کہ اس موقع پر اہالیان سرینگر اور علمائے کرام کی مخصوص تعداد شریک پروگرام رہی – مجلس کا اختتام مولانا حمید اللہ صاحب مدظلہ کی دعا پر ہوا –
شخصیت کے دو رنگ
دہلی ایس ائی آر:اقلیتی، ایس سی کی مخصوص نشستوں میں 20-45فیصد ووٹروں کی کٹوتی
اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان نے اویسی کو دیا جھٹکا ، کانگریس میں شامل
تمل ناڈو میں 1200کروڑ روپے خرچ کر تعمیر کیا جائے گا نیا سکریٹریٹ اور اسمبلی، وزیر اعلی وجے کا اعلان
بارش اور سیلاب سے کئی ریاستوں میں تباہی، آسام میں 108ہلاکتیں، بنگال میں ٹرینیں متاثر
امریکی فوج کو نکالوورنہ عرب ممالک کو کچل دیں گے ، ایران کی دھمکی
امریکہ ۔ایران کشیدگی سے تیل مارکٹ میں افراتفری
آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کمبوڈیا کی بڑی کارروائی، 30کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد
امریکہ میں سمندری طوفان کا خطرہ لاحق،کرینا اور ایڈوارڈ سے سمندری ساحلوں کو خطرہ لاحق
ارجنٹائنا کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کر دی جانکاری










