سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے شری کرشنا جنم آشٹمی کے مبارک موقع پر اپنی دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جو کلہ 4 ستمبر 2026 کو منایا جائے گا ۔ اپنے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ شری کرشنا جنم آشٹمی کے خوشی کے موقع پر میں تمام لوگوں کو اپنی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ بھگوان کرشنا کی زندگی اور تعلیمات ایک عالمگیر پیغام رکھتی ہیں جو نیکی اور سچائی کی حتمی فتح کا جشن مناتی ہیں ۔ ان کی لازوال حکمت ہمیں نتائج سے بے تعلق ہو کر اپنے فرائض کی ادائیگی کی رہنمائی کرتی ہیں ۔ بھگوان شری کرشنا ہمیں راستبازی کی طرف رہنمائی فرمائیں اور ان کی الہی برکتیں سب کیلئے خوشی اور خوشحالی لائیں ۔










