کربلا کا واقعہ کسی حادثے کا نام نہیں ھے بلکہ مسلسل تاریخی عوامل کے ساتھ ظہور پذیر ھونے والا وہ واقعہ ہے:امامیہ فیڈریشن کشمیر

سرینگر//امامیہ فیڈریشن کشمیر نےمحرم الحرام کے عظیم اور انقلاب افرین میہنے کی امد پر اپنے بیان میں سید شہدا حضرت امام حسین علیہ سلام اور ان کے اصحاب با وفا کی اسلام اور انسانیت کی سر بلندی کے لے دی گیء بے مثال قربانیوں کو اسلام کی دایمی بقا کا ضامن قرار دیتےہوئےکہا ہے کہ کربلا کا واقعہ کسی حادثے کا نام نہیں ھے بلکہ مسلسل تاریخی عوامل کے ساتھ ظہور پذیر ھونے والا وہ واقعہ ھے جس نے ہمیشہ کے لے حق و انصاف کو دایمی فتح سے ہمکنار کیا اور باطل کو ابدی شکست سے دوچار کیا بیان میں کہا گیا کہ حضرت امام حسین علیہ سلام نے اپنی لا فانی شہادت سے زمانے کو حریت و ازادی اور طاغوتی قوتوں کے سامنے سرجھکانے کے بجاے سر اٹھا کر جینے کا سبق سکھایا اور اج اگر انسانیت جابر اقوام کے ہاتھوں پامالی کا شکار ھو رھی ھے تو اس سے نجات کا واحد راستہ یہی ھے ک
دنیاکے مظلوم اقوام کربلا والوں کے نقش قدم کو اپنی جد وجہد کا محور بنا لیں بیان میں کشمیر میں گزشتہ تین دہایوں سے زاید عرصہ سے محرم کے دو کلیدی،8 10 محرم کے جلوسوں پر عاید پابندی کو بلا جواز اور مذہبی ازادی سلب کرنے کے مترادف قرار دیتے ھوے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان دونوں جلوسوں کو ان کے قدیم اور تاریخی راستوں سے نکالنے کے لے اقدامات اٹھاے جاییں بیان میں کہا گیا کہ حکومت اگر امر ناتھ یاترا جیسے بڑے ایونٹ کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات بہم رکھ سکتی ھے تو محرم کے جلوس نکالنے میں کون سی رکاوٹیں حایل ھیں بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ارباب اقتدار و اختیار لا کھوں فرزنداں توحید اور عاشقان امام کی عقیدتی اور جزباتی خواہشات اور دیرینہ مانگ کے پیش نظر ان جلوسوں پر عاید بلا جواز پابندی کو ہٹا کر لوگوں کی مانگ کا احترام کرین گے بیان میں عوام الناس سے با العوموم اور عاشقان حسین عہ سے با الخصوص اپیل کی گی کہ وہ عزاداری کے جلو سوں میں انتہایء نظم وظبط کا خیال رکھ کر ایک سچے حسینی ھونے کا مطاہرہ کریں.. جاری کردہ تر جمان امامیہ فیڈ ریشن کشمیر