سینٹرل نوڈل آفیسر جے ایس اے ۔ سی ٹی آر نے گول کا دورہ کیا

رام بن//ڈائریکٹر ( لأ اینڈ آڈر) ، اِنٹرنل سیکورٹی ۔I ڈویژن ، مرکزی حکومت وزارتِ داخلہ اَمور اور مرکزی نوڈل آفیسر جے ایس اے ۔سی ٹی آر محترمہ نشتہ تیواری نے سائنسدان سینٹرل گرائونڈ واٹر چندر ی ڈی کے ساتھ ضلع کے اَپنے دورے کے تیسرے دِن آج سب ڈویژن گول کا تفصیلی دورہ کیا۔سینٹرل نوڈل آفیسر جے ایس اے ۔ سی ٹی آر ، سائنسدان سی جی ڈبلیو اور ممبران جل شکتی ابھیان نے ضلع کے اَپنے چار روزہ دورے کے تیسرے دِن پی آر آئی کے اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ا ن کے مسائل اور خدشات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے جل جیون مشن کے تحت جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں اور سب ڈویژن گول میں محکمہ دیہی ترقی کے مختلف اَمرت سرووروں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے پی آر آئیز سے کہا کہ وہ جی پی ڈی پی ، منریگا اور دیگر ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی کریں تاکہ ضلع میں پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے درکار بنیادی ڈھانچے کی تشکیل دی جائے۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ پانی کے تحفظ اور اس کے منصفانہ اِستعمال ، پانی کے ذرائع کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت اور اہمیت کو سمجھیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ اور وافر پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے ان سے کہا کہ وہ پانی کے تحفظ اور اس کے منصفانہ اِستعمال، پانی کے ذرائع کے تحفظ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ کی ضرورت اور اہمیت کو سمجھیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ اور وافر پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔جل شکتی ابھیان مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جو ملک میں پانی کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ اِس پروگرام کا مقصد پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ، پانی کو ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔سینٹرل نوڈل آفیسر کے ہمراہ ایس ڈو ایم گول تنویر المجید ، ممبران جل شکتی ابھیان کے علاوہ ڈی ایف او ، اے سی ڈی ، سی ایچ او ، ایگزیکٹیو اِنجینئر ، جے ایس ڈی اور دیگر متعلقہ اِنجینئروں اور ملازمین موجود تھے۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن بی ڈی سی گول شکیلہ بیگم ، محکمہ جل شکتی کے اَفسران، پی آر آئی ممبران کے علاوہ دیگر اَفسران و ملازمین موجود تھے۔