ٹنگمرگ : بزم ادب گلمرگ کشمیر کی جانب سے آج ٹنگمرگ ٹاون ہال میں يوم مظفر عازم منایا گيا جس میں وادی کے اطراف و اقناف سے آے ہوئے مقتدر ادبا نے شرکت کی ۔ مجلس میں مظفر عازم کی زندگی اور ادبی کارناموں کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گيا تبصرے پڑھے گئے تاثرات دئے گئے اور عازم صاحب پر کھل کر بات کی گئی ۔ مظفر عازم صاحب پر جناب عبدل عزیز بیتاب نے اپتدائی تبصرہ پیش کیا جب کہ محبوب بلال ،گلشن بدرنی ،عبدل رشید شاہباز کے علاوہ بھی کئی ادبا نے بھی بات کی ۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر جناب ہلال کشمیری نے جب کہ پروفیسَر شاد رمضان اور شہناز رشید مہمان خصوصی اور مہمان زی وقار کے طور پر عیوان میں موجود تھے اُن کے ساتھ خورشید خاموش بھی ایوانِ صدارت میں بطور محمان موجود تھے پروفیسَر شاد صاحب نے عازم صاحب کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مظفر عازم کی شاعری کے حوالے سے مدلل گفتگو کی اور کہا ” عازم صاحب کی شاعری ایک آب روا ہے جو سینے میں سے گزر کر بنجر زمینوں کو شاداب کرتی رہیں گے انہوں نے مزید کہا مظفر عازم اس صدی کے وہ شاعر ہیں جو آج کے دور میں وقت خضر ثابت ہورہا ہے ۔ محفل کا اختتمام ایک شاندار مشاعرے سے ہوا جس میں وادی کے اطراف و اقناف سے آے ہوئے مقتدر شعرا نے اپنا طرحی کلام پیش کیا اور سامعین کو پر لطف کیفیات فراہم کی مشاعرے کے لئے بھی وہی ایوان صدارت رکھا گيا جو پہلی نشت میں تھا جبکہ نظامت جواں سال شاعر توصیف رضا نے کی ….










