بانڈی پورہ//سیکرٹری دیہی رقی محکمہ طارق احمد زرگر نے پی ایم اے وائی ( جی) سکیم کی مؤثر عمل آوری سے متعلق جائزہ لینے کے لئے آ ج بانڈی پورہ ضلع کا ایک روزہ دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں بلاک آرین ، بون کوٹ اور آلوسا پی ایم اے وائی (جی) ویریفکیشن کیمپوں کا معائینہ کیا ۔ابتداً، سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک ، اے سی پی بانڈی پورہ اور بی ڈی او آر ین کے ہمراہ پنچایت سی اے خان بلاک آرین میں پی ایم اے وائی(جی) ویریفکیشن کیمپ کا معائینہ کیا اور سکیم سے وابستہ مختلف پیرامیٹروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔معائینے کے دوران سیکرٹری نے بالخصوص تمام اہل مستفیدین کو مستقل اِنتظار کی فہرست ( پی ڈبلیو ایل ) میں شامل کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیںاور مناسب طریقہ کار کی پیروی کرنے کے بعد اس سکیم کے تحت اہداف حاصل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام شراکت داروں کو ساتھ لے کر شراکت دار یکا طریقہ اِختیار کریں۔طارق احمد زرگر نے مزید تمام گھروں سے محروم افراد کو مکانات فراہم کرنے کے جی او آئی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس سکیم کو شفافیت اور جوابدہی کے بنیادی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مناسب طریقے سے عملایا جائے گا۔اِسی طرح سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے بلاک بونکوٹ ، پنچایت اتھواٹو میں ویریفکیشن کیمپ کا بھی معائینہ کیا جہاں اُنہوں نے پی ایم اے وائی ۔ جی رجسٹریشن کے جاری عمل کاتفصیلی جائزہ لیا۔بعد میں طارق احمد زرگر نے پنچایت گزربل میں اَمرت سروور سائٹس کا معائینہ کیا۔سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے پنچایت کہنو سا بلاک الوسہ میں جاری پی ایم اے وائی ۔ جی ویریفکیشن کیمپ کا دورہ کیا او رمتعلقہ اَفسران سے مستفید ہونے والوں کی تصدیق اور رجسٹریشن کے عمل کو وقت پر مکمل کرنے کی تاکید کی۔










