سری نگر//میئر جموںوکشمیر کارپوریشن راجندر شرما نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو عوامی فلاح و بہبود کے مختلف مسائل اور میونسپل کارپوریشن سے متعلق اہم اَمور سے آگاہ کیا۔سابق وزیر رمن بھلہ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور پی او جے کے کے پناہ گزینوں اور یومیہ اُجرت والوں سمیت سماج کے مختلف طبقات کے مسائل کے بارے میں پیش کیا۔سابق وزیر عبدالغنی کوہلی نے لیفٹیننٹ گورنر کووول بورڈ کی تشکیل نو ، مغل روڈ کی اَپ گریڈیشن او رکالا کوٹ کی مجموعی ترقی سے متعلق اہم اَمور سے آگاہ کیا۔سابق وزیر سکھ نندن چودھری بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے میئر جموں میونسپل کارپوریشن اور سابق وزراء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان مسائل کو جلد اَز جلد حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔










