کولگام میں عوامی رابطہ پروگرام کا اِنعقاد

کولگام//ہفتہ وار بلاک دیو س آج کولگام کے تین بلاکوں دمحال ہانجی پورہ ،دیوسر اور کولگام میں منعقدہواجہاں موجود اَفسران نے لوگوں کے مسائل کو سنا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کولگام میں شکایتی اَزالے کیمپ کی صدارت کی اور لوگوں کے مسائل او رشکایات کے اَزالے کے لئے ان کی بات سنی۔عوامی رابطہ پروگرام میں پی آر آئیز او رمقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو اَپنے مسائل اور اَپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو بغور سنا اور بعد میں تمام حقیقی شکایات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کی جبکہ فوری نوعیت کے متعدد مسائل کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیاگیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ بلاک دیوس لوگوں کے لئے اَپنی شکایات کو پیش کرنے اور فوری جواب حاصل کرنے کا ایک نیا پلیٹ فارم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کے طریقہ کار سے حکمرانی میں شفافیت آتی ہے اور عوامی اِداروں کے ذمہ دارانہ کام کو فروغ ملتا ہے۔شکایتی اَزالہ کیمپ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، اے ڈی سی وقار احمد گیری ، اے سی آر میر امتیاز العزیز ، اے سی ڈی محمد عمران ، جی ایم ڈی آئی سی بشیر احمد ، سی ایم او ، سی اِی او اور دیگر اَفسران نے بھی شرکت کی۔شکایتی ازالہ کیمپ میں موجود افسران نے اپنے محکموں سے متعلق لوگوں کی طرف سے اُٹھائی گئی شکایات کا جواب بھی دیا۔